وزیر اعظم عمران خان آج احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں مستحق گھرانوں کے لیے اسکول وظائف کے اجرا کا اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آغاز کریں گے۔
اسکول وظائف غریب گھرانوں کو حصول تعلیم کی ترغیب دلائے گا اور مدد کرے گا۔ یہ وظائف ان مستحق والدین کو دئیے جائیں گے جو اپنے بچوں کی اسکول میں 70 فیصد یا زیادہ حاضری کو یقینی بنا سکیں۔
اس پروگرام میں بچیوں (Girls) کے لیے خصوصی طور پر وظیفے کی رقم زیادہ رکھی گئی ہے۔ اسکول وظائف پرائمری ، سیکینڈری اور ہائر سیکینڈری سطح کی تعلیم کے لیے مختص ہیں۔
Comments
Post a Comment